• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا نیا خارجہ سیکرٹری کون؟ وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع

اسلام آباد (اعزاز سید) پاکستان کا نیا خارجہ سیکرٹری کون؟ وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع ہوگیا،موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 18 ستمبر کو 60 سال کی عمر مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گی، جبکہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے امکانات انتہائی کم بتائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو 18 ستمبر تک وزارت خارجہ کے گریڈ 22 کے سینئر ترین سفارتکاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار، رضوان سعید شیخ اور فیصل نیاز ترمذی سمیت سینئر سفارتکاروں کے نام زیرغور ہیں۔

اہم خبریں سے مزید