• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کا سندھ دشمن چہرہ بے نقاب ہوگیا، نثار کھوڑو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا سندھ آکر صوبے کے تحفظ کے دعوے اور سندھ کو پیپلز پارٹی سے نجات دلانے کی باتیں کرنا سیاسی منافقت کی انتہا ہے، ماضی میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی ایسے دعوے کرتے رہے ہیں،سندھ اسمبلی کے آئینی فورم پر صوبے کی حدود میں تبدیلی اور سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد کی منظوری کے وقت ووٹ نہ دینے اور بائیکاٹ کرنے سے ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کا سندھ دشمن چہرہ بے نقاب ہوگیا، سندھ کے حقوق کے تحفظ اور سندھ کی تقسیم کے خلاف ان کے دعوے محض بیان بازی تک محدود ہیں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو سندھ آنے اور جلسے کرنے سے نہیں روکا گیا، وہ جو سیاسی سرگرمی کرنا چاہتے ہیں کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید