• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد فاروق نےپیٹرولیم لیوی کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک جانب بے قابو مہنگائی نے عام شہریوں کے لیے زندگی کو ایک بوجھ بنا دیا ہے، ایسے حالات میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم کی اصل قیمت کے علاوہ پیٹرولیم لیوی اور دوسری ٹیکس وصولیاں افسوسناک ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید