کراچی(شوبز رپورٹر) شوبز رپورٹر مرزا افتخار بیگ طویل علالت کے بعد 66برس کی عمر میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قباء میں ادا کی گئی جس میں دوست احباب عزیز و ارقاب نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں کلیانہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کی رسم قل ہفتہ 5ستمبر عصر تا مغرب قباء مسجد جبکہ خواتین کے لیے رہائش گاہ 126 کلیانہ ٹاؤن نارتھ کراچی سکیٹر 10 پر اہتمام کیا گیا ہے۔