کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں سے خاتون اور نومولود بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 60 سالہ شخص دوران علاج جناح اسپتال میں چل بسا ، شناخت نہیں ہوسکی، سول اسپتال برنس روڈ کے سامنے روڈ پر دل کا دورہ پڑنے سے 35 سالہ روی ولد لال جی چل بسا ،پولیس کے مطابق موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی ،علاوہ ازیں کورنگی 5 نمبر نجی اسپتال کے قریب اور پاک کالونی کے علاقے دھوبی گاٹ میانوالی محلے ندی کے قریب سے 2 نومولود بچوں کی لاشیں ملیں، ڈیفنس فیز 6 خیابان مسلم کمرشل کے قریب رہائشی عمارت کے بند فلیٹ سے 70 سالہ امت اسلام دختر افتخار کی کئی روز پرانی لاش ملی ، وجہ موت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ۔