کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ، تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ ٹاؤن دارالعلوم روڈ کے سامنے بس کی ٹکر سے 18 سالہ سید عبدالقدیر ولد سید سعود اختر جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق بس ڈرائیور امیر خان ولد قلندر خان کو گرفتار کر لیا گیا،کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ، شناخت نہیں ہوسکی ، لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئی ، نیشنل ہائی وے کمپنی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 70 سالہ گل دراز خان جاجاں بحق اور 60 سالہ عالم شاہ ولد اجمیر شاہ زخمی ہوگیا ، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سوار سائیکل سوار 30 سالہ شعیب ولد طارق جاں بحق ہو گیا ،کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب چورنگی پر کٹنیر بردار ٹر یلر الٹنے سے 29 سالہ قمر زمان ولد محمد انس زخمی ہوگیا ، دریں اثنا کورنگی عوامی کالونی میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ عتیق الرحمٰن جاں بحق ہو گیا۔