• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود آباد پولیس نے بچے کو کچرا کنڈی میں پھینکنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمودآباد پولیس نے 6 سے 7ماہ کے بچے کو کچرا کنڈی میں پھینکنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا،ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون نیو کراچی کی رہائشی ہے جو اپنے بھائی کے پاس لیاقت اشرف کالونی آئی ہوئی تھی، خاتون کا مبینہ ذہنی توازن درست نہیں ہے،موقع پر موجود خواتین نے خاتون کو اغوا کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید