• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام تحفظ ختمِ نبوت ﷺ کے سلسلے میں اجتماعات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ز یر اہتمام جمعےکو تحفظ ختمِ نبوت ﷺ منایاگیا، اس سلسلے میں علماء کرام، ائمہ مساجد اور خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں عقیدہ ختمِ نبوت کی اہمیت، فضیلت اور اس کے تحفظ کے عنوان پر خصوصی خطاب کئے، جماعت ا ہلسنّت پاکستان کراچی کے سینئر نائب امیر علامہ پیر سید عبد القادر شاہ شیرازی نے جامع غوثیہ شیرازیہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر تہہ دل سے ایمان دین کی بنیاد میں سے ہے اس کامنکر دائرہ اسلام سے خا رج ہے،عقیدہ ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان تک کوئی انسان مسلمان ہو ہی نہیں سکتا،ناموس رسالت و ختم نبوت کا تحفظ صرف علماء اور مذہبی طبقے کا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے، جامع مسجد شہداء میلاد اللہ والی لائنز ایریا میں اجتما ع سےسید رفیق شاہ نے بھی خطاب کیا ،علاوہ ازیں کراچی کے مختلف مقامات و مساجد میں بھی اجتماعات سے مقررین نے خطاب کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید