اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک رتہ میں 21 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کو دی گئی اطلاع کے مطابق مقتولہ کی شناخت صبا دختر محبوب کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عدنان بٹ نامی شخص نے 3 ستمبر کو رات تقریباً 9 بجے نامعلوم وجوہات کی بنا پر صبا کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم نے انہیں دھمکی دی کہ واقعے کی اطلاع کسی کو دینے کی صورت میں انہیں بھی قتل کر دیا جائے گا۔