اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر کی وفاقی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈینٹل کیئر اینڈ ٹریڈ کا افتتاحی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔جلاس میں پاکستان کے ڈینٹل سیکٹر کو درپیش مسائل اور مستقبل کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے ڈینٹل کیئر کی بہتری، ڈینٹل تجارت اور درآمدات میں سہولت، مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ اور ڈینٹل مصنوعات کی برآمدات میں اضافےکو اہم ترجیحات قرار دیا۔اجلاس میں راشد ہمایوں شفیق سواتی، ارشاد حسین شاہ اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔