راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں بڑھ گئیں،20موٹرسائیکل غائب ہوگئے ۔ ڈکیتیوں میں نقدی،موٹرسائیکلز،موبائل فونز ۔ طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 17موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز، نقدی مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ ٹیپو روڈ ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ ظفرکالونی ،تھانہ گنج منڈی کے علاقہ ناولٹی ، تھانہ سول لائنزکے علاقہ جھنڈاپھاٹک ،منسٹری آف ڈیفنس آفس کے قریب ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹھٹھہ خلیل روڈ میں متعدد ڈکیتیوں میں نقدی، موٹرسائیکلزاور قیمتی اشیاءچھین لی گئیں۔