• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ پمز، پارلیمنٹرنز نےتحقیقاتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پر سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد (طاہر خلیل) پارلیمنٹرنز نے سانحہ پمز پرتحقیقاتی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے پہلے ہی نے سوالات اٹھا دیئے ،دونوں ایوانوں کی صحت قائمہ کمیٹیوں کے تحفظات ؛سپیکر ،چیئرمین سینٹ ، پارلیمنٹرنز کے تحفظات کے ازالے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے گزشتہ ہفتے سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے قرار داد دوں کی منظوری دی تھی جن پر عمل درآمد کیلئے حکومت نے پارلیمانی جماعتوں سے نمائندگی کی غرض سے نام مانگے، تاہم اس دوران دونوں صحت قائمہ کمیٹیوں نے تحفظات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید