راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نالہ لئی میں کودنے والے نوجوان کاسراغ نہ مل سکا،ریسکیو حکام کے مطابق سٹی صدر روڈ پر مبینہ طور پر ایک لڑکے نے نالہ لئی میں چھلانگ لگائی ہے ،جس پرریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،عینی شاہدین کے مطابق ایک لڑکے نےنالہ لئی میں چھلانگ لگائی اورڈوب گیا۔