اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ریلوے قابضین سے اپنی 2826ایکڑ اراضی واگزار کرانے میں کامیاب،174ایف آئی آرز درج ، اراضی کی مالیت 21 ارب 17کروڑ ہے ، رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش۔ پاکستان ریلویز نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر2826ایکڑ اراضی قابضین سے واگزار کرائی ، جس کی مالیت 21 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔