اسلام آباد (زبیر قصوری)پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ دو کروڑ سے زائد افراد پاکستان میں داخل ہوتے یا ملک سے بیرون ملک روانہ ہوتے ہیں۔جدید امیگریشن نظام لانے کا منصوبہ، مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر روزانہ سینکڑوں پروازیں اور ہزاروں مسافر ہینڈل کیے جا رہے ہیں۔خودکار امیگریشن دروازوں سے کلیئرنس 70 سے 80 فیصد تیز ہونے کی توقع،یڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن ایف آئی اے نعمان صدیقی نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں امیگریشن ٹیم مسافروں کی سہولت، تیز رفتار کلیئرنس، جعلی سفری دستاویزات کی روک تھام اور نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔