• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس میں نہال ہاشمی کے سسر کا سوئم، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کے سسر سید امام رضا کریم کے سوئم کا اہتمام کیا گیا، جس میں عزیز و اقارب، احباب، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء برادری کے رہنماؤں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔سوئم میں وزیراعلیٰ  مراد  شاہ، سعید غنی، وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی،انسپکٹر جنرل سندھ پولیس، صوبائی سیکریٹری اطلاعات، وکلاء برادری کے رہنماؤں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس(ر) حسن فیروز نے گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ محمد نہال ہاشمی کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
ملک بھر سے سے مزید