• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے بدعنوان حکمرانوں کا وقت تمام ہوچکا، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بدعنوان حکمرانوں کا وقت تمام ہو چکا، اتوار ( آج) نکالی جارہی ایم کیو ایم کی ریلی ان کے جھوٹے اقتدار کا سورج غروب کر دے گی۔وہ گزشتہ روز شاہراہ پاکستان، عائشہ منزل پر قائم استقبالیہ کیمپ میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے ایم کیو ایم ضلع وسطی کے تحت اتوار کو عائشہ منزل سے مزارِ قائد تک تاریخی ’’قومی ریلی‘‘ نکا لنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تمام زبانیں بولنے والے شہریوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں اس تاریخی قومی ریلی میں شرکت کر کے اسٹیٹس کو کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔متحدہ رہنما نے کہا کہ ریلی کا بنیادی مقصد مظلوم عوام کے حقوق اور نئے انتظامی یونٹس و صوبوں کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید