• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ، ایک اور بچی نشانہ

پشاور(کرائم رپورٹر )پشاو رمیں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سنگین صورتحال اختیار کرگئے ۔ ایک اور بچی کو شیطان صفت ہمسائیوں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا ہے جس پرپولیس نے گینگ ریپ سمیت چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ چمکنی پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی کے والدنے بتایاکہ وہ بدھائی کے رہائشی ہیں ،اس کی بیٹی کچھ روز سے بے ہوش تھی ، ہوش میں آنے پر اس نے بتایاکہ اس کے پڑوسی ملزمان اسماعیل ، ابراہیم اور حمزہ ساکنان بدھائی اسے زبردستیزیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوگئی تھی۔ پولیس کاکہناہے کہ متاثرہ بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے ۔ پولیس نےمقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں تھانہ رحمان بابا کی حدود میں گھر کے اندر2خواتین سے گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا جس میں تمام ملزمان جائے وقوعہ کی نشاندہی کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ کچھ روز قبل تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں قبریں کھود کر کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ۔زیرحراست ملزم افغان مہاجرسلمان بھی پولیس پر حملے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔
پشاور سے مزید