• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے انتخابات، تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) نے سال 2026–28 کے لیے اپنی نئی منتخب قیادت اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران و اراکین ایگزیکٹو کمیٹی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔سال 2026–28 کے لیے چوہدری محمد اشرف چیئرمین، عامر علی خان سینئر نائب چیئرمین، ڈاکٹر ارشد حنیف چوہدری نائب چیئرمین شمالی علاقہ اور محمد جاوید اسلم نائب چیئرمین جنوبی علاقہ منتخب ہوئے ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے منتخب اراکین میں ڈاکٹر حسن سروش اکرم، محمد اکرم چوہدری، ڈاکٹر ظفر الاسلام صدیقی، محمد جاوید خان، مزمل حسین شاہ، غلام محمد، محمد سفوان جاوید، محمد عدیل علی، محمد عمر طارق، ملک محمد ساجد اعوان، خادم حسین، شاہد اقبال، بلال امین، داد کریم، محمد اسحاق اور عمران خان شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید