کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے گندم سپورٹ پروگرام 2026-27کا آغاز کرتے ہوئے اہل کاشتکاروں کو فی ایکڑ 4ہزار روپے ڈی اے پی کھاد سبسڈی دینے اور تھرپارکر و عمرکوٹ کے 25 قحط زدہ دیہات کیلئے 5.3 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے اہل گندم کے کاشتکاروں کو تصدیق شدہ زیرکاشت رقبے کے مطابق فی ایکڑ 4 ہزار روپے دیے جائیں گے۔