کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا میں ملوث نادرا کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے پر نادرا اہلکاروں اور ایجنٹس کے گٹھ جوڑ کا انکشاف سامنے آگیا۔