کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی پی کی کوشش ہے کہ سندھ کے حالات خراب کئے جائیں، ایم کیوایم نے ہمیشہ امن کو اہمیت دی ہے،بلاول زرداری خون ریزی کی دھمکی دے کر صوبےمیں لسانی فسادات کرانا چاہتے ہیں۔ وہ گلبہار، ناظم آباد،پاک کالونی،لانڈھی، کورنگی، بلدیہ ٹاؤن ،لیاقت آباد،نارتھ کراچی ،بفر زون ،برنس روڈ پر ہونے والے اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔