اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک شعبے کی برآمدات میں اضافے کیلئے درآمد شدہ مویشیوں کی خصوصی فارم ہاؤسز میں نشوونما کرکے انہیں برآمد کرنے کی منظوری دے دی، انہوں نے لائیو سٹاک کے شعبے کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے اور شعبے میں نجی شعبے کے ماہرین کے ذریعے اصلاحات کی تیاری و نفاذ کی بھی منظوری دے دی۔ یہ منظوری زیر اعظم کی زیرِ صدارت لائیو اسٹاک کے شعبے کی جاری اصلاحات پر اعلی سطح جائزہ اجلاس کے دوران دی گئی۔