• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سیز، پیرا فورس، مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں، کمشنر نعمان یوسف

لاہور (خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے پوری ڈویژن میں ریونیو و شہری خدمات اہداف میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے اپنا کھیت اپنا روزگار کے تحت زمینوں کی الاٹمنٹ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اے ڈی سی آرز، اے سیز اور ریونیو افسران اپنی عدالتوں میں کیسز کی ہفتہ وار پیشرفت پر فوکس کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سیز، پیرا فورس، پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں۔
لاہور سے مزید