• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ بھارہ کہو، پھلگراں، بنی گالہ، شہزاد ٹاؤن اور نیلور کی حدود میں کھلی کچہریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفترجی -11، تھانہ بھارہ کہو، پھلگراں، بنی گالہ، شہزاد ٹاؤن اور نیلور کی حدود میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات براہِ راست پیش کیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات خود سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ان کے مسائل کے فوری حل اور شکایات کے ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر شہریوں اور مقدمات کے مدعیان کی جانب سے تفتیش سے متعلق شکایات بھی سنی گئیں۔ ناقص تفتیش اور شہریوں کی شکایات پر متعلقہ تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز سے وضاحت طلب کی گئی اور شکایات کے قانون کے مطابق ازالے کی ہدایت کی گئی۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل، میرٹ پر دادرسی اور انصاف کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید