• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد، فلیٹ، سولجر بازار میں گھر سے 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک فلیٹ سے 40سالہ اصلاح ولد صلاح الدین کی لاش برآمد ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی پیشہ کے اعتبار سے فوٹو گرافر تھا ، اہلیہ انتقال کرگئی تھی اور اس کے بچے نہیں تھے، مذکورہ فلیٹ میں طویل عرصہ سے اکیلا رہائش پزیر تھا ، فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی ، سولجر بازار نمبر2گل رعنا کالونی گلی میں واقع گھرسے 20 سالہ انس ولد رئیس کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نے بے روزگاری اورغربت سے تنگ آکر مبینہ خود کشی کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید