کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں محمد یاسین، عمران علی اور سید حسین یوسف کی وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کیا، اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ انہوں نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ حکومت نے بحفاظت رہائی اور وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ،انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی پلاٹس، بچوں کی تعلیم و تربیت اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔