کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے غزہ جنگ کے 3 سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظالم،جابر،قابض دہشت گرد ریاست نے جو ظلم کے پہاڑ فلسطین خصوصاً غزہ کے عوام پر ڈھائے اس کی مثال دنیا میں کم ہی ملے گی،انہوں نے کہا کہ ارض فلسطین ایک صدی سے زائد عرصے سے مختلف سازشوں،نام نہاد اعلامیوں، معاہدوں کی بھینٹ چڑھتی آئی ہے۔