کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے افسران سے کہا ہے کہ شکایات کے ازالے کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں ، بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رسائی فراہم کرنے کے سلسلے میں دوسری ای کچہری کا انعقاد کیا جس میں مختلف علاقوں سے شہریوں نے میئر کراچی سے براہِ راست رابطہ کرکے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز سے آگاہ کیا اور واٹر کارپوریشن کی ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کرکے صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، پانی کی فراہمی، سیوریج اور دیگر بلدیاتی امور سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔