کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2ا فراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق لانڈھی چاول گودام کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40سالہ محمد رئیس ولد عبد الرشید شدید زخمی ہوگیا جو جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ،نیو کراچی کریلا موڑ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 55سالہ نور محمد ولد غلام محمد شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں جاں بحق ہوگیا ،حادثہ کے بعد ذمہ دار گاڑیوں کے ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرارہوگئے۔