کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مبینہ مقابلے میں بھتہ خور گروپ کے گینگ لیڈر کو ہلاک جبکہ 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق پاک کالونی میں مبینہ مقابلے کے دوران نفاذ الاسلام ولد جمال کو ہلاک کردیا ، بھتہ خور گروپ کے گینگ لیڈر اور مرکزی شوٹر کو ہلاک کر دیا جو ماربل فیکٹری کے مالک سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث، مرکزی شوٹر بھی تھا ، دریں اثنا فیروز آباد ، پاپوش نگر ، پیر آباداور سرجانی ٹاون پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی چار ملزمان لعل محمد ، اسد،عمران اور آصف اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔