• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی انتہاپسندی جاری رہی تو عمران، زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے، بلاول بھٹو، ہر مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں، تحریک انصاف

کراچی، اسلام آباد، لاہور (اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی انتہا پسندی جاری رہی تو عمران خان جیل میں زرداری کا بھی ریکارڈ توڑ دینگے، سہیل آفریدی نے گورنر راج لگوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو گورنر راج لگے گا، سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہر مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں، حکومتی مطالبات تسلیم نہیں،شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے کہنے پر لانگ مارچ شیڈل میں تبدیلی کی، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں، حکومت لکی ایرانی سرکس میں مصروف ہے، سہیل آفریدی مستعفی ہوں، کے پی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا اہم اجلاس آج ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا بھی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ ہوا ہے، علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا تیسرا دور لازمی ہونا چاہیے، مذاکرات ہونگے تو معاملات بہتری کی طرف جائینگے۔

اہم خبریں سے مزید