• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں 2 کروڑ 6 لاکھ نئے کینسر کیسز، 98 لاکھ اموات، تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کرسکتی ہے

کراچی(رفیق مانگٹ)دنیا میں2 کروڑ 6 لاکھ نئے کینسر کیسز، 98 لاکھ اموات،  تعداد 3 کروڑ  سے تجاوز کرسکتی ہے،ہر 5میں سے ایک شخص کوکینسر  کا عالمی اندازہ؛ مردوں میں موت کا خطرہ 9 میں ایک اور خواتین میں 13 میں ایک، پھیپھڑوں کا کینسر دنیا میں سب سے زیادہ عام؛ 2024ء میں 26 لاکھ نئے کیسز، مجموعی کیسز کا 12.8 فیصد،دنیا بھر میں 2024ء کے دوران تقریباً 2 کروڑ 6 لاکھ افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی جبکہ 98 لاکھ افراد کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ عالمی ادارۂ صحت  اور امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق یہ تخمینے دنیا کے 186 ممالک میں کینسر کی 34 اقسام کے اعدادوشمار کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔ عالمی سطح پر اندازہ ہے کہ تقریباً ہر 5 میں سے ایک شخص کو زندگی میں کسی نہ کسی مرحلے پر کینسر لاحق ہوگا، جبکہ کینسر سے موت کا خطرہ ہر 9 مردوں میں ایک اور ہر 13 خواتین میں ایک ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پھیپھڑوں کا کینسر 2024ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ تشخیص ہونے والا کینسر تھا۔ اس کے تقریباً 26 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے جو تمام نئے کیسز کا 12.8 فیصد ہیں۔ اس کے بعد خواتین میں چھاتی کا کینسر 11.8 فیصد، بڑی آنت اور مقعد کا کینسر 9.9 فیصد، پروسٹیٹ کینسر 7.5 فیصد اور معدے کا کینسر 4.8 فیصد رہا۔

اہم خبریں سے مزید