تہران /ریاض(اے ایف پی /نیوزڈیسک ) یمنی فورسزکا باب المندب کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کے لیے فوجی آپریشن شروع‘شدید لڑائی جاری ‘ عدن کے ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکا‘ریاض کیلئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن عارضی معطل ‘فلائی دبئی کاریاض‘ ینبع اورابہا کیلئے پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان‘یورپی فضائی تحفظ کے ادارے نے بھی سعودی فضائی حدود سے متعلق انتباہ کا دائرہ بڑھا دیا۔ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز نشانہ‘ پاسداران نے خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف آبنائے سے باہر بھی کارروائی کی دھمکی دیدی جبکہ صدرپزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔