لاہور (نیوزرپورٹر)عمرہ کے نام پر انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، 2لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین تاحال وطن واپس نہ پہنچ سکے۔رواں سال عمرہ ادائیگی کے لیے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے سعودی عرب جانے والے 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین تاحال وطن واپس نہیں پہنچ سکے۔