اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.57 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.97 فیصد پر پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیاء سستی جبکہ 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔