کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ نسل کشی کی تحقیقات کرنیوالی جنوبی افریقہ کی نَوی پلّے کیلئے نوبیل انعام، ٹرمپ پھر محروم رہ گئے۔ نوبیل کمیٹی نے انسانی حقوق تحفظ اور جنگ و تشدد کی روک تھام کو سراہا،نوی کاٹرمپ کو بھی انعام میں شریک کرنے کا مذاق، جنوبی افریقہ کی صدر سمیت انسانی حقوق رہنماؤں کا خیرمقدم،اسرائیل نے انعام دینے کے فیصلے کو نفرت انگیز قرار دیدیا۔اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی قانون کی ممتاز ماہر اور عالمی عدالت انصاف کی جج نَوی پلّے کو 2026 کا نوبیل امن انعام دے دیا گیا ہے۔