کراچی(رفیق مانگٹ)"بھارت میں اصل باس آپ ہیں" ایلون مسک کا انیل امبانی پر طنز ،مسک نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بھارتی صنعت کار انیل امبانی کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیا ،بھارت میں صنعت کار اجارہ داری کے ذریعے عوام کا استحصال جاری رکھنا چاہتے ہیں،ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھارت کی ٹیلی کام مارکیٹ میں اجارہ داری کے الزامات لگاتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو طنزیہ انداز میں "وزیراعظم امبانی" کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا گیا، جس میں مسک نے کہا کہ وہ اس حقیقت سے ناواقف تھے کہ امبانی "بھارت کے اصل باس" ہیں۔مسک نے اپنے پیغام میں لکھا: "محترم وزیراعظم امبانی، میں معذرت خواہ ہوں کہ مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ آپ ہی بھارت کے اصل باس ہیں۔ قدرتی طور پر آپ بھارت کے عوام کا اجارہ داری کے ذریعے استحصال جاری رکھنا چاہیں گے، لیکن کیا آپ پھر بھی اسٹار لنک کو مقابلے کی اجازت دینے پر غور کریں گے؟"رپورٹ کےمطابق اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب مسک نے 7 اکتوبر کو ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت میں کچھ صنعتکار اسٹار لنک کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں تاکہ وہ بھارتی عوام پر اپنی اجارہ داری برقرار رکھ سکیں۔