• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن مجید، دعا اور کینسر سے شفا کی گواہیاں؛ روحانی سکون کے فوائد اور سائنسی شواہد کی حدود

کراچی(رفیق مانگٹ)قرآن مجید، دعا اور کینسر سے شفا کی گواہیاں؛ روحانی سکون کے فوائد اور سائنسی شواہد کی حدود، ونیزہ  احمد اور نعمان اعجاز کے تجربات؛ تلاوت، دعا اور کینسر سے صحت یابی کے دعوے،ماہرین کے مطابق روحانی وابستگی کینسر کے مریضوں کو ذہنی سکون، امید اور بیماری کا سامنا کرنے کی قوت دے سکتی ہے، تاہم دعا یا مذہبی کلام کی تلاوت سے کینسر ختم ہونے کا قابلِ اعتماد سائنسی ثبوت موجود نہیں،دنیا کے مختلف مذاہب میں ایسے افراد کی مثالیں بیان کی جاتی ہیں جنہوں نے کینسر یا دیگر سنگین بیماریوں سے صحت یابی کو دعا، عبادت اور تلاوت سے منسوب کیا۔  سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے گزشتہ سال اکتوبر میں  ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ماضی میں لمفوما کینسر Lymphoma کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے قرآن پاک کی تلاوت، ذکر اور دعا سے روحانی مدد حاصل کی۔ ان کے بیان کے مطابق، انہوں نے طبی طریقۂ علاج اختیار نہیں کیا اور بعد میں ان کی رپورٹس صاف آگئیں۔  اداکار نعمان اعجاز  نے بتایا کہ جون 2024ء میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔  کان کے قریب موجود رسولی کو آپریشن کے ذریعے نکالا گیا، جبکہ معدے میں لمفوما سے متعلق ان کی بعد کی رپورٹس میں بیماری ظاہر نہیں ہوئی اور انہیں کیموتھراپی کی ضرورت نہیں پڑی۔ بعض واقعات میں ابتدائی تشخیص کی غلطی، بیماری کی نوعیت یا پہلے کیے گئے علاج کا اثر بھی نتائج کی تشریح پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق، ٹیسٹوں میں سرطان کے آثار نہ ملنے کو مکمل ریمیشن کہا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید