اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے سکھ یاتریوں کی سہولت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے چونا منڈی لاہور میں واقع گوردوارہ جنم استھان گورو رام داس جی کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو گورو رام داس جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت د ی ہے۔