• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، شدید لڑائی، بمباری، مندب، محاذ، وباب پر کنٹرول کا حکومتی دعویٰ، حوثیوں کی تردید

تہران/صنعاء(اے ایف پی /نیوزڈیسک ) آبنائے ہرمزمیں ایک آئل ٹینکرنشانہ بن گیاجبکہ دوسرا ایرانی انتباہ کے بعد واپس مڑگیا‘سعودی دارالحکومت ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ ریاض ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ امریکا نے متحدہ عرب امارات کو ایک ارب ڈالر اور کویت کو 40 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی جبکہ یمن میں شدید لڑائی جاری ہے ‘حکومتی فورسز نے حوثی جنگجوؤں کے خلاف آپریشن فجر الیمن میں باب المندب اور ذو باب ہوائی اڈے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور دارالحکومت صنعا کی جانب اسٹریٹجک حملہ شروع کر دیا ہے۔ایک فوجی ذریعے کے مطابق حکومتی فورسز نے المخاشہرپر بھی قبضہ کرلیاہے ‘اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق آپریشن میں100 جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور324اہم اہداف کو بمباری کے ذریعے تباہ کیاگیا‘دوسری جانب حوثیوں نے یمنی فورسزکےدعوؤں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالف فریق کی فوجی کامیابیاں صرف میڈیا اور سوشل میڈیا تک ہی محدود ہیں‘ حوثیوں نے تعز کی فضائی حدود میں ایک سعودی ونگ لونگ ٹو ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ۔ حوثیوں نے متنبہ کیاہے کہ سعودی عرب کی فضائی حدود اب شہری پروازوں کے لیے بھی خطرناک ہو چکی ہیں‘ سعودی فضائی حدود اب ہماری کارروائیوں کا میدان ہوں گی تاہم انہوںنے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے اوپر فضائی حدود کو اس انتباہ سے مستثنیٰ قرار دیاجبکہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کوئی نئی جنگ شروع کی گئی تو سب اس کی لپیٹ میں آئیں گے ‘علاوہ ازیں ایک سعودی ذریعے نے بتایا کہ اتوارکوحملے کےنتیجے میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے بحیرۂ احمر تک تیل کی ترسیل دوبارہ رک گئی ہے جبکہ صدر پزشکیان نے مہرداد اخلاقی کو ملک کا نیا وزیر دفاع نامزد کر دیا ہے‘ پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں‘ واشنگٹن بات چیت کا خواہاں نہیں بلکہ اس کا مقصد ایران کا تختہ الٹنا ہے‘ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا کہ اگلی غلطی امریکا کیلئے نئے محاذ اور اس سے بھی بڑے سرپرائزز کا باعث بنے گی۔برطانوی بحری ادارے کے مطابق پیرکو ہرمز میں ایرانی فورسز کے انتباہ کے بعد ایک آئل ٹینکر واپس مڑ گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب حوثی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے اس لیے اسے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے‘ واشنگٹن ریاض کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کا پابند ہے۔

اہم خبریں سے مزید