• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین و شمالی کوریا کے درمیان 12 سال بعد اہم پل کھول دیا گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

چین اور شمالی کوریا کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے 3 کلو میٹر طویل اہم پل کھول دیا گیا۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ پل چین کے شہر ڈانڈونگ کو شمالی کوریا کے شہر سنوئیجو سے ملاتا ہے، یہ منصوبہ 2014ء میں مکمل ہونا تھا تاہم تعمیراتی کام رکنے کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔

چینی وزیرِاعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پل کھلنے سے دونوں ممالک کے تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق 2025ء میں چین اور شمالی کوریا کی باہمی تجارت 2.7 ارب ڈالرز رہی، نئے پل سے بھاری مشینری، توانائی کی مصنوعات اور خام مال کی ترسیل آسان ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں شامل کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق پل کھلنے کے باوجود پابندیوں سے پہلے کی سطح پر تجارت فوری بحال ہونے کا امکان نہیں۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے تاحال اس پیش رفت پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید