• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل روس سے متعلق پوسٹ پر شدید تنقید کی زد میں

کاش پٹیل---فائل فوٹو
کاش پٹیل---فائل فوٹو 

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل کی روس سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر تنازع کھڑا ہو گیا۔

کاش پٹیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ’روس سے محبت کے ساتھ‘ لکھ کر اس خبر کا مذاق اڑایا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ روس کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس ناؤ نے بعد میں خبر واپس لیتے ہوئے وضاحت کی کہ کاش پٹیل روس نہیں بلکہ ریاست ورجینیا میں ایک تقریب میں شریک تھے۔

ورجینیا میں ایک مقامی ٹی وی ادارے کی ویڈیو میں بھی انہیں تقریب میں دیکھا گیا۔

یوکرین پر روسی حملوں کے دوران کاش پٹیل کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

معروف شیف جوز آندریس سمیت کئی افراد نے اسے غیر حساس اور شرمناک قرار دیا ہے اور کاش پٹیل سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

ناقدین نے روس سے منسلک ایک ادارے سے کاش پٹیل کی ماضی میں حاصل کردہ 25,000 ڈالرز کی ادائیگی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

دوسری جانب کاش پٹیل کے حامیوں نے پوسٹ کو غلط خبر پھیلانے والے نشریاتی ادارے پر طنز قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید