• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی قیمت 100 روپے کلو تک کم

 اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پاکستان بھر میں گھریلو گیس ایل پی جی کی قیمت 100 روپے کلو تک کم ھو گئی۔ ایران سے ایل پی جی ( لیکوئیڈ پٹرولیم گیس) کی تفتان لینڈ روٹ بارڈر کے ذریعے باوزرز آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ھے۔ پاکستان میں  جمعہ کو کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاھور، گوجرانوالہ،  پشاور اور دوسرے شہروں  میں   ایل پی جی کا گھریلو  11 کلو  گرام سلنڈر  سات ھزار کی بجائے چھ ھزار  روپے اور تیس کلوگرام گیس والا کمرشل  سلنڈر 18 ھزار سے کم ھو کر 14 ھزار  روپےمیں  دوبارہ  دستیاب ہونے لگا ھے۔
اسلام آباد سے مزید