• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا علی کیس، محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر رضا علی کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی، جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی عرفان بلوچ کریں گے جبکہ آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، پاکستان رینجرز سندھ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سینئر نمائندے بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے میر رضا علی کی ہلاکت سے متعلق انکوائری کمیشن کی سفارش پر جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو مراسلے ارسال کردیے گئے ہیں، جن میں اداروں سے گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران کو جے آئی ٹی کا رکن نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید