کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں رواں برس بھرتی ہونے والے60نئے افسران کی ٹریننگ کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں مکمل ہو گئی ہے۔ 2026کے بیچ میں 20 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز جس میں خواتین بھی شامل ہیں اس کے علاوہ 40خواتین سمیت انسپیکٹرز کی ٹریننگ مکمل ہوئی ہے۔ اب ان افسران کی تعیناتیاں کی جائیں گی۔