اسلام آباد(آئی این پی )کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر کا ریکارڈ جاری کر دیا۔ صدر، وزیراعظم سمیت کئی حکومتی شخصیات کو قیمتی تحائف ملے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک کلو سونا، اسحاق ڈار کو سب سے زیادہ 19 تحائف ملے،صدر زرداری عطا تارڑ، شزا فاطمہ ، حنیف عباسی اور احد چیمہ بھی تحائف لینے والوں میں شامل ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق تمام تحائف کابینہ ڈویژن کے سپرد کئے گئے ہیں جن کی قیمت کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے زیرِ انتظام سرکاری ادارہ ہے۔