سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر نامعلوم شخص نے چاقو سے گارڈ پر حملہ جبکہ پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔
سربین وزارتِ داخلہ کے مطابق حملہ آور نابالغ تھا جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
حملہ آور نے 2 چاقوؤں سے گارڈ پر حملہ کیا جس سے گارڈ معمولی زخمی ہوا۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق پولیس واقعے کو دہشت گرد حملے کے طور پر دیکھ رہی ہے، حملے کے بعد ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح بلند ترین درجے تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ اہم مقامات پر پولیس کی نفری میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔