اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) آل ٹر یڈرز ویلفئر ایسو سی ایشن بلیو ایریا اسلام آ باد نے بلیو ایریا کی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر داخلہ سید محسن نقوی۔ چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف اور چیف افسر ایم سی آئی کیپٹن اویس سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو ٹریفک کیلئے کھولا جائے کیونکہ کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے اور دکانداروں اور گاہکوں کو ایک کلومیٹر سے زیادہ چلنا پڑتا ہے۔