• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں وارداتیں، شہری 12 موٹرسائیکلوں، ایک رکشے اور طلائی زیورات سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں بائیکیا رائیڈرطارق شاہ سے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل ،1350روپے اورموبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ اولڈائرپورٹ روڈ پرطلحہ جاویدسے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ المیزان مارکیٹ میں شیخ ہارون کی دکان سے اسلحہ کی نوک پر30ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ جمشید کالونی میں محمداحتشام کے گھرسے گن پوائنٹ پر60ہزار روپے ، موبائل ،شناختی کارڈ،موٹرسائیکل رجسٹریشن کارڈ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ففتھ روڈ پرمحمدبلال سے موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ کچہری کے قریب ولی محمد کاموبائل ،خواجہ کارپوریشن اڈیالہ روڈ پرحارث کاموبائل چھین لیاگیا،آرآئی سی ہسپتال میں عروج نازک کی جیب سے30ہزار روپے ،ہولی فیملی کے قریب فرحان علی کی جیب سے5ہزار روپے اور موبائل ،سوک سینٹر کراؤن پلازہ میں راجہ احسان اللہ کے فلیٹ سے 2موبائل ،اڈٖیالہ روڈ پرمحمدسفیان کی دکان سے تین مشینیں ،جوڑیاں میں واجد محمودکے گھرسےتالے توڑ کر4لاکھ روپے اور طلائی زیورات ،پیرمہر علی شاہ ٹاؤن میں محمدفواد کے گھرسے تالے توڑ کر4تولے سونا اور40ہزار روپے ،راشن وغیرہ چوری کرلیاگیا۔

اسلام آباد سے مزید